اہم ٹولز اور ایپس

ایپس

اردو ٹولز

اردو کے وسائل اور ٹولز انٹرنیٹ بھر میں بکھرے پڑے ہیں، کیا اس بات سے آپ بھی تنگ ہیں؟ اردو ٹولز ایک ایسا پاورفل اور واحد ذریعہ ہے جو ٹولز کا ذخیرہ کرنے کے ساتھ آپ کو خود کے ٹول بنانے کی سہولت بھی دیتا ہے۔

افسانے ڈیٹابیس

افسانوں کے شوقین احباب کے لیے اردو اور عالمی لٹریچر کے شاہکار افسانوں پرمشتمل یہ ایپ اپنے انتخاب اور ڈیزائن کے لحاظ سے یکتا ہے۔ 

قافیہ ایکسپرٹ

شعراء کے لیے قافیہ ایکسپرٹ بہت مفید ہے۔  وزن کے حساب سے چھانٹی کر کے ڈھیروں قافیے ایک کلک پر حاضر کر دیتا ہے۔

پطرس کے مضامین

پطرس بخاری کی قہقہہ بردار تحاریر کا مجموعہ

آن لائن ٹولز

عروض ٹیلیگرام بوٹ

اشعار کی بحر، افاعیل اور تقطیع معلوم کرنے کے لیے انتہائی آسان ٹیلیگرام بوٹ جو عروض ڈاٹ کام کی اے پی آئی کو استعمال کرتا ہے۔

عروض بوٹ کا لنک aruuzbot

متعلقہ بلاگ پوسٹ:
عروض بوٹ - ٹیلیگرام پر اشعار کی بحر و تقطیع معلوم کرنے کے لیے فقیر کی چھوٹی سی کاوش


شکیب مارک ڈاؤن ایڈیٹر

متن کی تزئین کے لیے ہم ٹیکسٹ فارمیٹنگ کرتے ہیں: مثلاً بولڈ کرنا، ہیڈنگز لگانا، لنک ڈالنا، نمبروار یا بغیر نمبر کے نکات لگانا۔ کوڈ لکھنا وغیرہ۔۔۔ البتہ ایچ ٹی ایم ایل میں اس کے لیے کافی محنت لگتی ہے۔

مارک ڈاؤن ایک مکمل نظام ہے جس سے آپ برق رفتاری سے اور باآسانی سادہ ایچ ٹی ایم ایل کوڈ لکھوا سکتے ہیں اور اسے سیکھنا بھی بڑا سہل ہے۔ تصویروں کے مدد سے رہنمائی کی گئی ہے۔

شکیب ایم ڈی ایڈیٹر

متعلقہ بلاگ پوسٹ:
شکیب مارک ڈاؤن ایڈیٹر - ایک تبصرہ کر کے ٹیسٹ کیجیے


 اردو فکسر

اردو عربی و فارسی کی بورڈ یا موبائل سے ٹائپ شدہ اردو متن جس پر نستعلیق فانٹ اپلائی نہیں ہو پاتا، یہ ٹول تمام ایسے حروف کو اسٹینڈرڈ اردو حروف سے بدل دے گا۔ 

اردو فکسر کا لنک

متعلقہ بلاگ پوسٹ:
اردو ٹیکسٹ فکسر - کچھ خراب انکوڈنگ والی تحاریر کے بارے میں

کورٹیسی: اسد رزاقی


ٹیکسٹ - ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کنورٹر

یہ ٹول خاص طور پر شاعری کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ پوری شاعری یوں کاپی کر لیں کہ ایک لائن میں ایک مصرع ہو، یہ ٹول اس متن کو ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل میں داخل کر دے گا تاکہ آپ اس پر جسٹی فکیشن وغیرہ اپلائی کر سکیں۔ 

ایک کالم اور دو کالم، دونوں کی سہولت موجود ہے۔

ٹیکسٹ - ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کنورٹر کا لنک

متعلقہ بلاگ پوسٹس:

ویبسائٹس میں شاعری کو جسٹی فائی کرنے کا طریقہ کار

لاجک برائے ٹیکسٹ ٹو ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل کنورٹر


رومن سے اردو کنورٹر اور رومن سے ہندی کنورٹر (بذریعہ گوگل)

گوگل انپٹ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئےایک  ٹول جو رومن اردو میں درج متن کو گوگل کے "سجیشن" میں آنے والے الفاظ کے پہلے لفظ سے بدل دیتا ہے۔ 

اسی طرح رومن متن کو ہندی دیوناگری متن میں بدلنے کا ٹول بھی  میسر ہے۔

رومن - اردو کنورٹر کا لنک

رومن - ہندی کنورٹر کا لنک

کورٹیسی: ابن سعید


نوٹ: مزید ٹولز حسبِ موقع شامل کیے جاتے رہیں گے۔ یہ پیج چیک کرتے رہا کیجیے۔ (شکیبؔ)

تبصرے

شکیبؔ احمد

بلاگر | ڈیویلپر | ادیب از کامٹی، الہند

تبصرے کی زینت کے لیے ایڈیٹر استعمال کا طریقہ تفصیل

مشہور اشاعتیں

تازہ نگارشات

میری شاعری

نگہِ من - میرا فلسفہ