عروض بوٹ - ٹیلیگرام پر اشعار کی بحر و تقطیع معلوم کرنے کے لیے فقیر کی چھوٹی سی کاوش

اجمال

اس سال کے شروع میں عروض اے پی آئی کا استعمال کر کے فقیر نے ٹیلیگرام پر ایک عدد بوٹ بنایا تھا، جتنا وقت اسے بنانے میں لگا اس سے کم از کم تین گنا deploy کرنے میں۔ اپریل میں ہی یہ ٹیسٹ کی صورت قابلِ استعمال تھا، اب بالآخر اسے لانچ کر رہا ہوں۔ آزمائیے!

ٹیلیگرام پر AruuzBot

تفصیل

عروض ایک نظام ہے جس میں اشعار کا وزن مخصوص پیمانوں پر رکھ کر ناپا جاتا ہے۔ یہ مخصوص پیمانے آہنگ و موسیقیت کے مطابق ہوتے ہیں اورمتعین ہیں۔ عوام کو اکثر مصرع اور اشعار کے وزن معلوم کرنے کے کے لیے مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسی کے سد باب کے لیے اردو محفل پر کچھ کوششیں کی گئیں جن کا نتیجہ سید ذیشان کی عروض ڈاٹ کام کی صورت میں سامنے آیا۔ 

وہ نظام جو بڑا پیچیدہ نظر آتا تھا اور کمپیوٹر سے حل کرنا جسے ناممکن لگتا تھا، وہ اب بہت ہی معمولی خامیوں کے ساتھ (کہ ظاہر ہے لینگویج پروسیسنگ کی فیلڈ ٹھہری جس میں صد فیصد نتائج کا دعویٰ نادرست ہی ہوتا ہے) منظر عام پر آیا، اور یوں کہ وہ "خامیاں" عوام کو شاید ہی کبھی معلوم پڑیں۔ چنانچہ آپ اسے اشعار بھیجیں، یہ اس کی بحر، تقطیع وغیرہ معلوم کر کے آپ کو بتا دے گا۔

اسی نظام کو آسانی سے قابلِ رسائی بنانے کے لیے ٹیلیگرام پر بوٹس کی فیچر دیکھ کر میرے ذہن میں کیڑا کلبلایا اور ہاتھ میں کھجلی ہوئی۔ اسی کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

بوٹ کی لنک اوپر موجود ہے۔ اس پر کلک کر کے ڈائرکٹ پہنچ جائیں، یا ٹیلیگرام میں aruuzbot لکھ کر سرچ کریں۔ 

چونکہ عروض ہی کی اے پی آئی کو استعمال کر کے یہ بوٹ بنایا گیا ہے، اس لیے کچھ گڑبڑ ہونے کی صورت میں پہلے عروض کی سائٹ پر چیک کر لیں آیا وہ کام کر رہی ہے یا نہیں۔ 

شکریہ کہنے کی ضرورت نہیں، اس کے بدلے دعا دے دیجیے۔ اللہ ہم سب سے راضی ہو!

مع السلام

تبصرے

  1. بھائی یہ بوٹ کام نہیں کر رہا۔ میں آپ کو میسیج کھڑکا رہا ہوں۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. بہت شکریہ یاددہانی کے لیے۔ اس کی بیک اینڈ سروس معطل ہو چلی ہے۔ درست کر کے مطلع کرتا ہوں۔ آپ ٹیلیگرام یا واٹس ایپ کر دیں۔
    رابطہ کے ذرائع یہاں ملیں گے۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

شکیبؔ احمد

بلاگر | ڈیویلپر | ادیب از کامٹی، الہند

تبصرے کی زینت کے لیے ایڈیٹر استعمال کا طریقہ تفصیل

مشہور اشاعتیں

تازہ نگارشات

میری شاعری

نگہِ من - میرا فلسفہ