تعارف
خوش آمدید!
نگہِ من، یعنی اس بلاگ پر آپ کو ہلکے پھلکے، اور مسکراتے طرزِ تحریر میں آئی ٹی ٹیوٹوریلز، پروگرامنگ، بلاگنگ، نفسیات، شخصیت سازی، ذاتی تجربے و تجزیے وغیرہ... سب ملے گا! یوں سمجھیے کہ یہ بلاگ آپ کے لیے رنگا رنگ موضوعات کی زنبیل ہوگا اور میرے لیے دل کی بھڑاس نکالنے کا ذریعہ!
بلاگ بنانے کا محرک
اس بلاگ کے بنانے کی وجہ یہ بنی کہ کافی عرصے سے اپنی تحاریر کو کہیں اکٹھا کرنے کے لیے احباب کہہ رہے تھے. بالآخر اردو محفل فورم پر جب کسی نے یہی بات کہی تو مابدولت اپنی حد درجہ لاپروائی (آہم... آلکسی) سے بڑے شرمندہ ہوئے اور فوراً سے پیشتر بلاگ بنا ڈالا!
باقاعدہ آغاز جلدی اس لیے نہیں کر سکا کہ بلاگز پر اردو سیٹ اپ کرنے میں کچھ دیر سویر ہو جاتی ہے...
بلاگ کا نام
نگہِ من (نگہ+ زیر اضافت+ من)
نگہ، نگاہ کا مخفف ہے۔ فارسی الاصل ہے۔
من، زیر اضافت کے بعد آنے پر"میرا/میری" کا مفہوم ادا کرتا ہے۔
نگہِ من = میری نگاہ... اپنے نقطۂ نظر کی طرف اشارہ ہے۔
کچھ فقیر کے بارے میں
- بانی: سر بکف گروپ (فری لانس پلیٹ فارم)
- مشاغل: مطالعہ، بلاگنگ، شاعری، کوڈنگ
نام شکیب احمد، وسط ہند کے شہر کامٹی سے تعلق ہے۔ بچپن سے کمپیوٹر سے دلچسپی رہی تو تعلیمی شعبہ انجینئرنگ (کمپیوٹر سائنس) چنا... گیارہویں جماعت سے پڑھانے کا شوق جاگا تو اس کے نتیجے میں پیشے کے طور پر تدریس کو منتخب کیا!
غیر نصابی مطالعہ
- سنجیدہ: مذہب، تقابل ادیان، نفسیات، محاسن و معائب سخن
- فکشن: جاسوسی، سائنس فکشن، فینٹسی
- اوٹ پٹانگ: پامسٹری، ٹیلی پیتھی
کچھ ضروری بات کرنی ہے تو یہ رہا میرا واٹس ایپ ، فیس بک اور ٹیلیگرام... سبھی پر کم و بیش ایکٹیو رہتا ہوں۔
تشریف آوری کا شکریہ!
تو کیا ساری تحریر کا اسٹاک ادھر ہی کررہے ہیں یا کہیں اور بھی؟
جواب دیںحذف کریںفی الحال تو کہیں نہیں۔ البتہ اب 2020 میں ارادہ باندھا ہے کہ شروع کر ہی دوں۔ انگریزی بلاگ پر سال کے شروع میں ارادے باندھے ہیں، ان شاء اللہ پورے کریں گے۔
حذف کریںکہنے والے نے سارا کلام ایک جگہ اکٹھا کرنے کا بھی تو کہا ہو گا نا! شاعری کا سیکشن ہمیں نہیں مل رہا یا اگلے سال کی ریزولوشن میں ہو گا؟ :)
جواب دیںحذف کریںاس سال کا اختتام تو آ ہی پہنچا ہے، لیکن امید ہے کہ ختم سے پہلے یہ اکٹھا ہو ہی جائے گا۔
حذف کریںآتے رہیے۔ کچھ میرا بھی من لگا رہے گا۔ :پ