ریختہ کنٹینٹ اسکریپرdRekhta (اینڈرائیڈ) - ریلیز
ایک نئی ایپ کے ساتھ حاضر ہوں!
اس ایپ کے ذریعے آپ ریختہ پر موجود کسی بھی شاعر/مصنف کی تمام کاوشیں فقط کچھ سیکنڈز کے اندر ایک ٹیکسٹ فائل میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
اسکریپنگ کا سارا کام نوڈ میں ہوتا ہے، چنانچہ رفتار دیدنی ہے۔
کرنا آپ کو یہ ہے کہ تمام لنکس کو اوپر کے خانے میں ڈالیں، نیچے فائل کا نام لکھیں،بتائیں کہ یہ لنکس نثر کی ہیں یا نظم کی، اور بس! اسٹارٹ فیچنگ کرتے ہی ڈیٹا محفوظ ہونا شروع ہو جائے گا۔
شاعر کی تمام غزل/مصنف کے تمام افسانے وغیرہ کے پیج پر جا کر تمام لنکس کو جمع کریں۔
بطور مثال یہ دو صفحات دیکھیے:
لنکس جمع کرنے کا طریقہ(بذریعہ بُک مارکلیٹ)
1. اوپر کے ربط کو بطور بُک مارک محفوظ کر لیں۔ (اس بک مارکلیٹ کا تازہ ترین ورژن میرے بلاگ پر موجود ہوگا۔)
کمپیوٹر پر: لنک کو ڈریگ کر کے بک مارک بار پر ڈراپ کر دیں۔
اینڈروئیڈ فون میں: گوگل کروم میں ایک نیا بک مارک بنائیں، ایڈریس کی جگہ پر اوپر کی لنک کاپی کر کے پیسٹ کر دیں۔
2. ریختہ پر شاعر/مصنف کی تخلیق کی لسٹ والے صفحے پر جائیں۔ سب سے نیچے اسکرول کریں تاکہ مکمل لسٹ اپڈیٹ ہو سکے۔ (مثلاً علامہ اقبال کی 116 غزلیں، جو پیج لوڈ ہونے پر فقط 50 ہی لوڈ ہوتی ہیں۔)
3۔ اسٹیپ 1 میں بنائے گئے بک مارکلیٹ پر کلک کر دیں۔ تمام لنکس کاپی ہو جائیں گی۔
اینڈروئیڈ میں: ایڈریس بار میں copyrekhtalink (بک مارک کا نام) لکھیں، آپ کا محفوظ کردہ بک مارک سامنے آ جائے گا۔ اس پر کلک کر دیں۔
اب ان کاپی کردہ لنکس کو پروگرام میں یپسٹ کردیں اور آرام سے ڈیٹا اسکریپ کریں۔
اگر اپ نے شاعری ڈاؤنلوڈ کی ہے تو محفوظ شدہ فائل کا نام لکھ کر اسے غزل بغزل پڑھنے ، نیز متن کاپی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
ایپ کا لنک
ماہرین کے لیے
یہ دراصل میرے ذاتی استعمال کے لیے درکار ڈیٹا کے لیے لکھا گیا اسکریپر تھا۔ اسی اسکریپر کے اطراف پچھلے 2 دنوں میں جلدی جلدی یہ اینڈرائیڈ ایپ تشکیل دی ہے۔ یہ ڈیبگ ایپ ہے۔ تجاویز کے بعدان شاء اللہ مزید بہتری آ جائے گی تو ریلیز بھی شائع کر دیں گے۔
ڈیولپر حضرات کچھ تبدیلیاں کرنا چاہیں تو گٹ ہب پر تشریف لے آئیں۔ یوزر انٹرفیس بھی بہتری کا متقاضی ہے۔
فی الحال یہ فقط سادہ ایچ ٹی ایم ایل اور وینیلا جے ایس میں لکھا گیا ہے۔ ایپ کمپائل کے عمل کو کسی طرح کورڈووا cordova وغیرہ کے ساتھ نتھی کیا جائے تو بہتر ایپ سامنے آئے گی۔
ایک بار پھر ایپ ڈاؤنلوڈ کا ربط
مع السلام
جنوری 24، 2022، 11 بجے رات
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں