ریختہ ڈاؤنلوڈر و ریڈر (ویب ایپ) – ہزاروں کتابیں، موبائل اور کمپیوٹر پر پڑھنے اور ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب

 ایک خوش خبری کے ساتھ حاضر ہوں، عنوان میں آپ نے جان ہی لیا ہے اور قوی امید ہے کہ بے چین ہو اٹھے ہوں گے کہ بالآخر ایک یوزر انٹرفیس کے ساتھ ریختہ کا ٹول میسر ہو ہی گیا۔ کیا کیجیے، ہم جو چیز خود کے لیے پسند کرتے ہیں وہ اپنے بھائیوں کے لیے پسند کرتے ہیں اور اشتراک کرنا تو اچھی بات ہے۔ 

یہ صفحہ انگریزی بلاگ پر بھی موجود ہے۔ یہاں دیکھیں. نیز اردو فورم پر اس کے بارے میں بحث یہاں دیکھیں۔


تو لیجیے، پیش ہے:

ریختہ ریڈر اور ڈاؤنلوڈر

ایک ایسا مکمل ٹول جسے آپ کمپیوٹر اور فون ہر دو پر ریختہ ڈاٹ آرگ کی کتابوں کے مطالعے اور ڈاؤنلوڈ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

آئیے چند جھلکیاں اس ٹول کی دیکھیں۔ 

ٹول پر جاتے ہی آپ کو اس طرز کا انٹرفیس نظر آئے گا:


لازمی درکار

واضح رہے کہ اس ٹول سے استفادہ کرنے سے قبل آپ کے پاس کورس بائی پاس کا ایکسٹنشن انسٹال ہونا ضروری ہے۔

ایکسٹنشن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ ٹول کے استعمال کا طریقہ آخر میں ایک مرتبہ پھر دیا گیا ہے، وہاں تفصیل ملاحظہ کریں۔

ایک مکمل خاکہ برائے طریقہ استعمال اس تصویر میں دیکھیں. (فل سائز تصویر کا لنک)

ایکسٹنشن کا صفحہ برائے ریفرنس


ایکسٹنشن چالو ہے۔ رنگین لوگو یعنی شروع اور سیاہ ہو تو بند۔


واپس ٹول کی طرف آتے ہیں۔ 

یہاں پہلے خانے میں کتاب کا یو آر ایل ڈالیے، اور "GO" پر کلک کر دیجیے۔ کتاب کے صفحات مطالعے کے لیے کھل جائیں گے۔ 

کتاب کی تلاش بھی اب یہیں پر، ریختہ پر جانے کی ضرورت نہیں

ریختہ پر موجود کتب کو یہیں سے تلاش کریں۔


آپ نے دیکھا کہ کتابیں تلاش ہو گئی ہیں، جو کتاب کھولنی ہے اس پر کلک کر دیں پھر یہ ڈائلاگ بند کر دیں۔

تصویر پر کلک کریں، یہاں آپ کتاب پڑھ سکتے ہیں۔ مکمل کتاب ڈاؤنلوڈ کیے بغیر مطالعہ کریں۔


پی ڈی ایف کی بٹن پر کلک کرنے سے کتاب ڈاؤنلوڈ ہو جائے گی۔

استعمال کا طریقہ آخر میں پھر ایک مرتبہ دیا گیا ہے، اوپر کے اسکرین شاٹس کی مدد سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

لیکن اس سے قبل کچھ اس پر بھی روشنی ڈالی جائے کہ یہ ٹول وجود میں آیا کیونکر؟

اس ٹول کی تاریخ اور کچھ تکنیکی و خشک باتیں

محفل پر فلسفی بھائی اور محمدعمر بھائی نے جو محنتیں کی تھیں، اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کافی عرصے قبل فقیر نے اس کا نوڈ (جاوااسکرپٹ) ورژن تیار کیا تھا اور وہ استعمال میں تھا، لیکن تین مصیبتیں تھیں:
  1. اب بھی کمانڈ لائن ہی سے چلانا پڑتا تھا، جو گرافکل انٹرفیس تھا وہ کام نہیں کرتا تھا۔
  2. صرف کمپوٹر پر کام کرتا تھا، اس لیے اگر کوئی کتاب کی ضرورت پڑے تو پہلے لیپٹاپ کھولیے پھر کتاب ڈاؤنلوڈ کیجیے۔
  3. صرف پڑھنے کی سہولت نہیں تھی، کہ بندہ درجنوں کتاب حرص میں ڈاؤنلوڈ کرنے سے قبل دیکھ ہی لے کہ آیا پڑھنے کہ قابل ہے بھی یا نہیں۔

اب ہوا یوں کہ ہم نے مکمل جاواسکرپٹ لائبریری کو بطور این پی ایم پیکج ریلیز کرنے کی ٹھانی، کہ کچھ تجربہ اس چیز کا بھی ہو جائے، لیکن دوسرے کام میں وہ ذہن سے نکل گیا۔ اس بات کا تذکرہ عمر بھائی سے محفل ہی پر ذاتی مکالمے میں کیا تھا۔ کچھ مہینوں بعد پھر دھیان آیا تو حسب معمول پہلے محفل اور پرانے دھاگے کھولے تاکہ اس کی ایک تاریخ بھی ذہن میں آ جائے۔ محمد عمر بھائی کے گٹ ہب پر پہنچے تو دیکھا انھوں نے اس کا جاوااسکرپٹ ورژن ڈال دیا ہے۔ ہم دل مسوس کے رہ گئے۔

(واضح رہے کہ اس ٹول کا ونڈوز ورژن اب بھی موجود ہے اور مکمل کام کرتا ہے، لیکن اس کا کوئی یوزر انٹرفیس نہیں، یوں سمجھیں کہ پروگرام ہے جسے آپ کمانڈ پرامپٹ کے ذریعے چلائیں گے۔ کچھ زیادہ مشکل نہیں البتہ انٹرفیس سے سہولت ہو جاتی ہے۔)

پھر خدا کا کرنا ہوا کہ اسی پرانے کوڈ سے مہمیز ملی کہ اسے مکمل فرنٹ اینڈ پر کسی طرح پورٹ کیا جائے تاکہ ہر کام ویب ایپ ہی میں ممکن ہو۔ اس کے لیے بیک اینڈ لازم ہوتا کیونکہ براؤزر سیکیورٹی اجازت نہیں دیتی کہ ایک ویبسائٹ دوسری ویبسائٹ براہِ راست (بغیر آئی فریم کے) ہینڈل کرے۔ چنانچہ دو حل سوچے اور اس ویب ایپ میں ڈالے۔
  1. پراگزی: یعنی ایک بیک اینڈ جس میں آپ کو کسی بھی اے پی آئی کا ریسپانس مل سکے اور براؤزر چونکہ بیک اینڈ کال کو نہیں روک سکتا کیونکہ وہ آپ کا اپنا بیک اینڈ ہے، تو یہ کام کر جائے گا۔ ریکارڈ کے لیے عرض ہے کہ اسے میں نے ٹیسٹ نہیں کیا۔ لگتا تو یہی ہے کہ کام کرنا چاہیے، لیکن اصل چونکہ تصاویر ہیں، تو بہت ممکن ہے وہاں بھی وہی معاملہ ہو جسے تکنیکی زبان میں “کورس” ایرر کہتے ہیں۔ چنانچہ دوسرا جگاڑ۔۔۔
  2. کورس بائی پاس: یہ ایک آسان ترین جگاڑ ہے جس کے ذریعے آپ کورس ایرر کو بائی پاس کر سکتے ہیں۔ اس کے کئی ایکسٹشن مل جاتے ہیں۔ ایک ساتھ ہی نتھی ہے۔

ٹول کیسے استعمال کریں

چنانچہ استعمال کے لیے آپ کو ذیل کے مراحل بالترتیب پورے کرنے ہیں۔
  1. کورس بائی پاس ایکسٹنشن انسٹال کر لیں۔ اس لنک کے ذریعے۔ اگر آپ اینڈرائیڈ پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کوئی ایسا براؤزر استعمال کریں جو ایکسٹنشن کی سہولت دیتا ہے، مثلا کیوی براؤزر۔ کیوی براؤزر کی لنک برائے اینڈرائیڈ۔Asset میں دیکھیں یا کسی اور سائٹ سے اے پی کے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
  2. ریختہ ریڈر کھولیں۔ ریختہ ریڈر (https://tools.shakeeb.in/rekhta-reader/)
  3.  ایکسٹنشن شروع کر لیں اورویپ ایپ استعمال کریں۔

سوالات ہوں تو یہاں کمنٹ میں دریافت فرمائیں۔ تجاویز کا بھی خیر مقدم ہے۔

ہم تو اب اکثر کتابیں اسی پر پڑھ لیتے ہیں ڈاؤنلوڈ کرنے کی بھی کم ہی نوبت آتی ہے۔ ہاں موبائل پر البتہ ڈاؤنلوڈ کر لیتے ہیں تاکہ اسکرین سائز کی آسانی ہو۔

آگے کے ارادے؟

اس سے قبل ریختہ کا ایک ٹول (اسکرپٹ اور صارفین کے لیے اینڈرائیڈ ایپ) ریلیز کر چکا ہوں۔ 

متعلقہ بلاگ پوسٹ:

ریختہ کنٹینٹ اسکریپرdRekhta (اینڈرائیڈ) - ریلیز

البتہ یہ متن کے لیے تھا، کتابوں کے لیے نہیں۔ اب چونکہ کتابوں کا معاملہ بھی طے ہو گیا ہے، تو ارادہ یہ ہے کہ متن والے اس ٹول کو بھی اسی آنلائن ٹول کے ساتھ شامل کر دیا جائے گا۔

چنانچہ آپ ایک ہی پورٹل پر ریختہ کی تمام شاعری، تمام افسانے (شارٹ اسٹوریز) اور کتابوں کا مطالعہ بھی کر سکیں گے اور انھیں ڈاؤنلوڈ بھی کر سکیں گے۔

شکیبؔ احمد
23 مئی ، 12:35 رات


slug: rekhta-book-reader-downloader-web-app-urdu-books-mobile-desktop
og title: Rekhta Book Reader & Downloader Web App | Read & Download Urdu Books Online
og description: A simple and fast web app to read and download Urdu books from Rekhta on mobile and desktop devices with an easy user experience.
keywords: rekhta book reader, rekhta downloader, urdu books online, read urdu books, download urdu books, urdu ebook reader, web app for urdu books, ریختہ ڈاؤنلوڈر

تبصرے

شکیبؔ احمد

بلاگر | ڈیویلپر | ادیب از کامٹی، الہند

تبصرے کی زینت کے لیے ایڈیٹر استعمال کا طریقہ تفصیل

مشہور اشاعتیں

تازہ نگارشات

میری شاعری

یوٹیوب

نگہِ من - میرا فلسفہ