اردو ٹولز uTools - آفیشیل پیج

Urdu Tools: An ever-updating app which collects tools for Urdu language. 

اردو ٹولز ایسے تمام ٹولز کا ذخیرہ ہے جس کی ضرورت اردو کمیونٹی کو پڑتی رہتی ہے۔

فیسبک گروپ (امداد، تجاویز)

شامل ہوں

سر بکف سے رابطہ

پیغام بھیجیں

مبدل کے لیے ہدایات

اپنی لسٹ کیسے بنائیں

  1. ہر لائن میں ایک جوڑی لکھیں۔ مثلاً آپ کو لسٹ بنانی ہے جو "صلی اللہ علیہ وسلم" کو "ﷺ" اور "رحمۃ اللہ علیہ" کو "رحمہ اللہ" سے بدل دے، تو آپ لکھیں گے: 
    صلی اللہ علیہ وسلم،ﷺ
    رحمۃ اللہ علیہ،رحمہ اللہ
    پھر امپورٹ کرتے وقت "الگ کرنے کی علامت" میں ، ڈال دیں گے۔ اگر ، کی جگہ کوئی اور علامت مثلاً : یا | وغیرہ استعمال کی ہے تو پوری لسٹ میں وہی علامت استعمال ہونی چاہیے۔
  2. لسٹ بناتے وقت احتیاط کریں کہ کوئی بھی اضافی حرف نہ لکھا جائے، مثلاً اسپیس بھی ایک حرف ہے۔ چنانچہ اگر آپ نے ﷺ کے بعد اسپیس بھی ڈالی ہے، تو ٹول کے استعمال کرتے وقت یعنی متن تبدیل ہوتے وقت وہ اسپیس بھی شاملِ ہوگی۔
  3. اب یہ جو لسٹ آپ نے لکھی ہے اسے ہو بہو کاپی کر کے آپ کسی سے بھی شیئر کر سکتے ہیں اور وہ بھی آپ کی محنت سے استفادہ کر سکتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایسی اہم لسٹس یہاں آفیشیل پیج پر شامل کی جا سکیں۔ 

اگر آپ نے کوئی اچھی لسٹ بڑی محنت سے بنائی ہے تو اسے ہمیں بھیج کر یہاں شامل کروا سکتے ہیں۔

اردو ٹولز میں موجود "مبدل" کے سیکشن میں آپ ان لسٹس کو امپورٹ کر سکتے ہیں۔ امپورٹ کرنے کے لیے لسٹس کو کاپی کریں، پھر ایپ میں موجود "امپورٹ کریں" بٹن پر کلک کریں، ایک فارم ظاہر ہوگا، اس کی پہلی فیلڈ میں لسٹ کو پیسٹ کر دیں، اور دوسری میں "الگ کرنے کی علامت" لکھیں۔ پھر Import کی بٹن دبا دیں۔

اسکیپ اور ریگولر ایکسپریشن: کچھ علامات کو بیک سلیش  یعنی \ سے اسکیپ escape کرنا لازمی ہے۔ بیک ٹک یعنی ` کو \` سے اسکیپ کریں، بقیہ تمام ”ریگولر ایکسپریشن“ کی مخصوس کردہ علامات مثلاً . ? وغیرہ کو ڈبل بیک سلیش یعنی \\سے اسکیپ کریں۔ مثلاً انگریزی فل اسٹاپ کی جگہ \\. لکھیں۔

ریڈی میڈ لسٹس

ٹائپنگ کی عمومی غلطیوں کی درستی

یہ ٹائپ کرتے وقت ہونے والی غلطیوں کی ایک ضخیم اور مستند لسٹ ہے جو آپ کی تمام اغلاط کو آرام سے درست کر دے گی۔ مثلاً "اسکا" سے "اس کا" میں تبدیلی۔ واضح رہے کہ یہ "اسپیل چیکر" نہیں ہے۔ مزید تفصیل کا اندازہ آپ کو لسٹ دیکھ کر ہو جائے گا۔
[کورٹیسی: اعجاز عبید، اردو محفل فورم]

ہر نمبر کو اردو کریں

انگلش، عربی، ہندی، تیلگو، گرمکھی، تمل، کنڑ زبانوں کے اعداد کو اردو اعداد سے بدلنے کے لیے یہ لسٹ استعمال کریں۔ 

انگلش - اردو کیبورڈ میپ

اگر آپ کے پاس اردو کیبورڈ نہیں ہے، اور آپ انسٹال کرنا نہیں چاہتے تو یہ اردو کے معیاری صوتی کیبورڈ کی انگلش کیبورڈ پر میپنگ ہے۔  سمجھنے کے لیے م بلال کے بلاگ پر یہ تصاویر دیکھیں۔ چنانچہ آپ "alslam elikm" لکھ کر کنورٹ کریں گے تو یہ تحریر آئے گی: السلام علیکم

کسٹم کوڈ

وہ متفرق کوڈز جو ایپ میں "تمام ٹولز" کے تحت شامل نہیں کیے گئے، انہیں یہاں جمع کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ایپ میں صرف ایسے کوڈز رکھے جائیں جو بہت کثرت سے استعمال ہوتے ہوں۔

ذیل کے کوڈ اسنپٹس محض "پروف آف کانسیپٹ" کے طور پر لکھے گئے ہیں۔ آپ خود کوڈنگ جانتے ہیں تو پتوار آپ کے ہاتھ میں ہے، اور موسم سازگار، لطف اٹھائیے۔ آپ اپنے لکھے گئے ٹولز ایپ میں یا یہاں شامل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

متن کی تکرار

اس کے ذریعے آپ کسی بھی متن کو کتنی بھی بار لکھوا سکتے ہیں۔ دوستوں کو تنگ کرنے کے علاوہ یہ کچھ اہم کاموں میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ ذیل کے کوڈ میں 10 کی بجائے جتنی مرتبہ ریپیٹ کرنا ہو وہ عدد لکھ دیں۔

return text.repeat(10);

حروف کو الگ الگ کرنا

اس سے متن کا ہر حرف الگ الگ ہو کر ایک نئی لائن میں آ جاتا ہے۔ اکثر لفظ میں چھپا کوئی خاص کیریکٹر (مثلاً  شکیبؔ میں تخلص کی ڈوئی) کاپی کرنے کے لیے کرسر سے جوجھنے کی بجائے اسے استعمال کریں اور مطلوبہ کیریکٹر آسانی سے کاپی کریں۔ 

اگر ہر حرف الگ نہ کرنا ہو، تو split('') کے اندر وہ علامت ڈال دیں جس سے الگ کرنا ہے، مثلاً اردو ختمہ۔ یعنی split('۔') لکھنے سے ہر جملہ نئی لائن میں آ جائے گا۔ [درخواست: مزمل اختر]

return text.split('').join('\n');

مارک ڈاؤن سے ایچ ٹی ایم ایل

ویبسائٹ پر ایچ ٹی ایم ایل لکھنا ذرا اوکھا کام ہے، اور اگر آپ ڈیزائن کے بغیر محض ہیڈنگ اور معمولی فارمیٹنگ مثلاً بولڈ، انڈرلائن وغیرہ کے ساتھ متن لکھنا چاہتے ہیں تو یہ ایک آسان حل ہے۔ مارک ڈآؤن وہی زبان ہے جس کی آسان صورت آپ "واٹس ایپ" پر دیکھتے ہیں، جہاں لفظ کے آگے پیچھے * لگانے سے وہ بولڈ ہو جاتا ہے۔

let sUrl='https://cdn.jsdelivr.net/npm/showdown@1.9.0/dist/showdown.min.js';
var script = document.createElement('script');
script.type = 'text/javascript';
script.src = sUrl;    
document.head.appendChild(script);
var converter = new showdown.Converter();
return converter.makeHtml(text);

متن کو "کچرے" سے پاک کریں

یہ ٹول متن میں موجود اموجیز، غیر ضروری خالی جگہیں، تطویل، واٹس ایپ پر ڈآلے گئے _ * ~ وغیرہ ختم کر کے اسے بالکل صاف ستھرا کر دیتا ہے۔

return text.replace(/[\uE000-\uF8FF]|\uD83C[\uDC00-\uDFFF]|\uD83D[\uDC00-\uDFFF]|[\u2580-\u27BF]|\uD83E[\uDD10-\uDDFF]/g,'').replace(/،+/g,'،').replace(/[ـ]/g,'').replace(/\*(.*?)\*/g,'$1').replace(/\_(.*?)_/g,'$1').replace(/\~(.*?)~/g,'$1').replace(/ +/g,' ').replace(/\n\n+/g,'\n\n');

ہر دو سطر بعد اینٹر ماریں

ہر دوسری لائن کے بعد نیو لائن شامل کرنے کے لیے یہ ٹول استعمال کریں۔ آنلائن کہیں سے شاعری وغیرہ کاپی کرنے میں اس میں کئی جگہوں پر زیادہ اینٹر مارے گئے ہوتے ہیں۔ یہ ٹول  پہلے تمام ایک سے زائد "اینٹر" کو محض "ایک اینٹر" سے بدل دیتا ہے، پھر ہر دو سطور کے بعد نئی لائن شامل ہو جاتی ہے۔

return text.trim().replace(/[^\S\r\n]+/g,' ').replace(/ +/g,' ').replace(/\n? \n/g,'\n').replace(/\n+/g,'\n').replace(/(.*\r?\n)(.*\r?\n)/g,'$1$2\n');

لسٹ کو الٹ پلٹ کریں

بعض اوقات مشینی کاپی پیسٹ سے ذرا الگ ہٹنے کے لیے یا یونہی پانسے کی طرح اکڑ بکڑ کر کے آپشنز چننے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ یہ ٹول آپ کی دی گئی لسٹ کو ہر بار الٹ پلٹ کر کے ایک نئی ترتیب دے گا۔

function fy(array) {
    for (let i = array.length - 1; i > 0; i--) {
        const j = Math.floor(Math.random() * (i + 1));
        [array[i], array[j]] = [array[j], array[i]];
    }
return array
}
return fy(text.split('\n')).join('\n') 

تبصرے

شکیبؔ احمد

بلاگر | ڈیویلپر | ادیب از کامٹی، الہند

تبصرے کی زینت کے لیے ایڈیٹر استعمال کا طریقہ تفصیل

مشہور اشاعتیں

تازہ نگارشات

میری شاعری

نگہِ من - میرا فلسفہ