ان پیج ریڈرآنلائن ٹول (ویب ایپ) - ریلیز
چچا جان نے انپیج کے متعلق یہاں ایک استفسار فرمایا کہ تازہ ترین انپیج جس میں یونیکوڈ کی سپورٹ ہے وہ ورژن کہاں دستیاب ہے یا اس کا متن کیسے اخذ کیا جا سکتا ہے۔۔۔ اس پر اپنے کچھ عرصے قبل کیے تجربات یاد آئے جس میں انپیج کے فارمیٹ کو پڑھنے میں کامیابی ملی تھی۔
واضح رہے کہ یہ فی الحال بہت اچھا کام نہیں کرتا لیکن جس کام کے لیے ہم نے بنایا تھا یعنی سادہ متن اخذ کرنا، وہ ہو رہا تھا چنانچہ اس پر زیادہ دھیان نہیں دیا۔
اب پھر ریلیز کے وقت ایک مرتبہ تازہ فائل بنا کر اور کچھ پرانی فائلز کھول کر دیکھی ہیں جو اس میں کامیابی سے کھل جاتی ہیں، فھو المراد!
جیسا کہ عرض کیا کہ یہ ابتدائی درجے کی چیز ہے، چنانچہ جو بھی گڑبڑیاں یہاں رپورٹ کرے گا تو یار زندہ فکس باقی! دوسروں کا بھی بھلا ہوگا، ہم بھی ہیں اور دیگر بھی ڈیولپر لوگ موجود ہیں۔ کوئی حل نکل ہی آئے گا۔
اللہ اللہ خیر صلا۔
آگے؟
انپیج ٹو یونیکوڈ ٹو انپیج کے کنورٹر چونکہ بہت موجود تھے اس لیے اس طرز کے ٹول کی کمی محسوس ہوئی جو براہِ راست تازہ ترین انپیج فائلز کھول سکے۔ جب اس میں کامیابی ملی تھی تبھی سوچا تھا کہ اسی کے ساتھ انپیج - یونیکوڈ بائی ڈائیرکشنل کنورٹر بھی نتھی کر دوں گا تاکہ ایک ہی جگہ سب ٹولز جمع ہو جائیں، تو یہ کام بھی ہوا ہی چاہتا ہے۔ یہیں پر اسکی اپڈیٹ دے دی جائے گی۔ٹول کا لنک:
https://tools.shakeeb.in/inpage/reader.htmlباقی دعا میں یاد رکھیں ۔
شکیبؔ
16 جون 2026
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں