شکیب مارک ڈاؤن ایڈیٹر - ایک تبصرہ کر کے ٹیسٹ کیجیے

ایک خوبصورت اور کارآمد ٹول کے "افتتاح" کے ساتھ حاضر ہوں!

اس بلاگ کے کسی بھی صفحے پر تبصرے کے وقت اب آپ کو ایک عدد ٹیکسٹ باکس نظر آئے گا۔ وہاں آپ آسان مراحل میں اپنے متن کو سجا کر لکھ سکتے ہیں۔

ہم تحاریر کی زینت اور مختلف نکات پر زور پیدا کرنے کے لیے کئی چیزیں ٹیکسٹ فارمیٹنگ کی استعمال کرنا چاہتے ہیں، مثلاً بولڈ کرنا، ہیڈنگز لگانا، لنک ڈالنا، نمبروار یا بغیر نمبر کے نکات لگانا۔ کوڈ لکھنا وغیرہ۔۔۔

وہ احباب جنھیں ایچ ٹی ایم ایل کی شدبد نہیں، ان ساری چیزوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے "مارک ڈاؤن" بڑا سہل راستہ ہے۔

لکھنا مکمل ہونے پر بائیں طرف موجود "کاپی" کی بٹن دبائیں اور تبصرے کے خانے میں اسے پیسٹ کر دیں۔ یوں آپ کا تبصرہ پوسٹ کرنے پر آپ کی تزئین کے مطابق نظر آئے گا۔

مارک ڈاؤن ایک مکمل نظام ہے جس سے آپ فی الفور، برق رفتاری سے اور باآسانی ایچ ٹی ایم ایل کوڈ لکھوا سکتے ہیں اور اسے سیکھنا بھی بڑا سہل ہے۔

البتہ گوگل کی نا مہربانی کی وجہ سے اس بلاگ کے تبصروں میں آپ  محض 3 چیزیں استعمال کر سکیں گے:

  1. بولڈ کرنا (جلی حروف میں یا موٹا کر کے لکھنا)
  2. اٹالک کرنا (ٹیڑھا کر کے لکھنا)
  3. لنک ڈالنا (کسی ویبسائٹ وغیرہ کا ربط متن پر لکھ کر لگانا)

چنانچہ اس ٹول کے دو ورژنز ہیں۔ ایک سادہ جو آپ کو اس بلاگ پر ہر تبصرے کی جگہ پر نظر آئے گا۔ اس کے استعمال کا طریقہ اوپر تصویر میں آپ نے دیکھ لیا۔

دلچسپ: اسی پوسٹ کے کمنٹ کے حصے میں پہلا کمنٹ دیکھیے جو کچھ اس طرح مزین کیا گیا ہے:

آپ *شکیب احمد* کے بلاگ اردو **نگہِ من** کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ انگریزی تحاریر [انگلش بلاگ](https://www.shakeeb.in) پر موجود ہیں۔

مکمل ایڈیٹر

دوسرا ورژن ہے تمام فیچرز کے ساتھ ایک مکمل مارک ڈاؤن ایڈیٹر جسے آپ اپنے بلاگ وغیرہ پر سادہ ایچ ٹی ایم ایل لکھنے کے لیےاستعمال کر  سکتے ہیں۔

ٹول کا لنک

  شکیب ایم ڈی ایڈیٹر

مکمل فیچرز کے ساتھ یہ ٹول کچھ اس طرح کام کرے گا:


نمونے کے طور پر یہ تزئین بھی ٹول میں پیسٹ کر کے دیکھیے:

### آسان ترین انداز میں تکنیکی معلومات - نگہِ من

نگہِ من ایک ادبی و تکنیکی بلاگ ہے جو کامٹی، الہند سے متعلق "شکیب احمد" کا پرسنل بلاگ ہے۔ 


---


ادب سے متعلق آپ یہاں یہ زمرے پائیں گے:

1. نثر (ذاتی تحاریر) 

2. نظم (میری شاعری)

3. اصلاحِ سخن (شاعری سیکھنے سکھانے سے متعلق اسباق)


یہاں آپ کو ملتا ہے:

-  آسان انداز میں تکنیکی باتیں اور ٹیوٹوریلز

- کچھ جلی کٹی

- خود سے بنائی گئیں نت نئی ایپس 

- ادب سے متعلق ٹولز

- کبھی جغادری زبان میں فلسفیانہ گفتگو

- اور کبھی دادا جی ٹائپ کی نصیحتیں


انگریزی تحاریر [انگلش بلاگ] (https://www.shakeeb.in) پر موجود ہیں۔

چنانچہ اس بلاگ کے علاوہ دوسری جگہوں پرایچ ٹی ایم ایل لکھنے کے لیےمکمل ایڈیٹر کو استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ کو اس طرح کی تزئین میں آسانی ہو جائے۔  

اب آپ بھی اپنا کمنٹ کر کے مجھے بتا سکتے ہیں کہ یہ فیچر آپ کو کیسی لگی!

دعاجو

شکیبؔ

تبصرے

  1. آپ شکیب احمد کے بلاگ اردو نگہِ من کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

    ادب سے متعلق آپ یہاں یہ زمرے پائیں گے:

    1. نثر (ذاتی تحاریر)
    2. نظم (میری شاعری)
    3. اصلاحِ سخن (شاعری سیکھنے سکھانے سے متعلق اسباق)

    نوٹ: انگریزی تحاریر انگلش بلاگ پر موجود ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

شکیبؔ احمد

بلاگر | ڈیویلپر | ادیب از کامٹی، الہند

تبصرے کی زینت کے لیے ایڈیٹر استعمال کا طریقہ تفصیل

مشہور اشاعتیں

تازہ نگارشات

میری شاعری

نگہِ من - میرا فلسفہ