نیک اعمال کریں گے ابھی جلدی کیا ہے (منظوم ترجمۂ حدیث) - شکیبؔ احمد

نیک اعمال  کریں گے ابھی جلدی کیا ہے
منتظر ہوں کہ مجھے فقر ملے 
اور وہ فقر بھی ایسا کہ بھلا دے سب کچھ
پھر نہ تن من کا مجھے ہوش رہے
یا مجھے مال ملے  جو مجھے سرکش کر دے
یا مرض ایسا کہ وہ جسم کو ناکارہ بنائے
یا بڑھاپا کہ جو سٹھیانے پہ کر دے مجبور
یا اچانک ملک الموت پکڑ کر مجھے چلتا کر دے
یا وہ وقت آئے کہ جب فتنۂ دجال بپا ہو
یا قیامت، کہ وہ اک تلخ حقیقت کی طرح سامنے آ کر 
میری اس خام خیالی پہ ہنسے
نیک اعمال؟ کریں گے! ابھی جلدی کیا ہے

— فقیر شکیبؔ احمد، اپریل ۲۰۱۹

متن حدیث

عن أبي هريرةؓ  أن رسول الله ﷺ قال: بادِروا بالأعمالِ سبعًا هل تنتظِرونَ إلا إلى فَقرٍ مُنسٍ أو غِنًى مُطغٍ أو مرضٍ مُفسدٍ أو هَرَمٍ مُفَنِّدٍ أو موتٍ مُجهِزٍ أو الدجّالِ فشَرُّ غائبٍ يُنتَظَرُ أو الساعةِ فالساعةُ أَدهى وأمَرّ.
حوالہ أخرجه الترمذي، رقم: (2306). أبواب الزهد عن رسول الله ﷺ، باب ما جاء في المبادرة بالعمل (4/ 552).
تشریح(اردو) دنیا کی حقیقت - شیخ یوسف لدھیانویؒ، ص ۲۷
تشریح(عربی) الباحث الحدیثی

تبصرے

شکیبؔ احمد

بلاگر | ڈیویلپر | ادیب از کامٹی، الہند

تبصرے کی زینت کے لیے ایڈیٹر استعمال کا طریقہ تفصیل

مشہور اشاعتیں

تازہ نگارشات

میری شاعری

نگہِ من - میرا فلسفہ