قرآنی عربی سیکھنے کا آسان طریقہ
ویب سائٹ کے علاوہ اس کی ایپ بھی موجود ہے۔
https://itunes.apple.com/us/app/learn-quran/id584350014?mt=8&uo=4
اینڈروئیڈ ایپ، گوگل پلے اسٹور کا لنک
ویسے میں ایپ کے مقابلے میں ویب سائٹ کو ذرا ترجیح دوں گا کیونکہ اس میں تمام آپشنز اور ریسورسز موجود ہیں۔
میں اس ویب سائٹ کی سفارش اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ یہ قرآن کی عربی معانی کے ساتھ سیکھنے کی بہترین تکنیکوں میں سے ایک ہے۔ کچھ وجوہات:
- یہ آپ کو فقط الفاظ سکھاتی ہے
- اس کی وجہ سے سیکھنے کی رفتار بے حد تیز ہو جاتی ہے، کیونکہ 125 الفاظ قرآن میں 40000 مرتبہ آئے ہیں (قرآن میں کل الفاظ تقریبا 78000 ہیں۔)۔ یعنی قرآن کے تقریباً 50 فی صد الفاظ آپ ایک ہی مرتبہ میں سیکھ جاتے ہیں۔
- اس میں سکھاتے وقت استعمال کی گئی مثالیں ان سورتوں کی ہیں جو ہم سب کو الحمد للہ یاد ہی ہوا کرتی ہیں، مثلاً سورہ فاتحہ، سورہ فیل اور دیگر مختصر سورتیں۔
- چونکہ آپ ان الفاظ کو پہلے سے جانتے ہیں، اس لیے ان کے مطالب سمجھنے میں آسانی ہوگی اور پھر نمازوں میں بار بار دہرائے جانے پر مشق بھی خود بخود ہوتی جائے گی۔
- یہ اتنے اعلیٰ معیار کی ریسورس ہونے کے باوجود بالکل مفت ہے۔ بطور مسلمان ہمیں اس کا شکر کرتے ہوئے بلاتردد فائدہ اٹھانا چاہیے۔ میرے خیال کے مطابق ان کی کوششیں اور ارادے بالکل نیک اور دنیاوی اغراض سے پاک ہیں۔
نوٹ (از شکیبؔ)
فقیر نے خود بھی اس ماڈل کی کلاسز میں آف لائن شرکت کی ہےاور میرے خیال میں یہ واقعی ایک اعلیٰ کورس ہے۔ حالانکہ اس وقت بھی عربی سے شناسائی تھی، لیکن اس تکنیک کا فائدہ یقینا نظر آیا تھا۔
ایک تو یہ طلباء کے ذہن سے گرامر کا بوجھ ہٹا دیتا ہے۔
دوسرے کون سا لفظ قرآن میں کس قدر استعمال ہوا ہے، یہ سن کر اسٹوڈنٹ کی حوصلہ افزائی ہوتی رہتی ہے۔
تیسرے، جیسا کہ اوپر گزر چکا، یہ کسی مکتبِ فکر کا حامی نہیں بلکہ تشریحات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف الفاظ پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔
یہ بھی دیکھیں: گردان کا آسان اور جامع ٹیبل (ڈاؤنلوڈ کریں)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں