حریمِ ناز میں ہر دلعزیز ہے کوئی (غزل) - شکیبؔ احمد

To read in English (Roman) and Hindi (Devanagari), click here.

tere-jamaal-ki-tabaanion-se-raushan Muslim looking up

حریمِ ناز میں ہر دلعزیز ہے کوئی
زیادِ رشک سے پھر اشک ریز ہے کوئی
عبث ہی روتے ہیں احباب میرے مرنے پر
وصالِ یار بھی رونے کی چیز ہے کوئی
لباسِ فاخرہ پہنے یہ خوش نما دنیا
برائے اہلِ تصوف کنیز ہے کوئی
ترے جمال کی تابانیوں سے روشن ہو
ہمارے دل پہ جو پردہ دبیز ہے کوئی
دوانہ وار پکارے ہے جو تجھے شب و روز
شکیبؔ نام کا اک بد تمیز ہے کوئی

الفاظ و معانی

1۔ حریمِ ناز: محبوب کا گھر، دوست کی قیام گاہ، شبستان محبوب۔
2۔ زیادِ رشک: رشک کی زیادتی
3۔ اشک ریز: آنسو بہانے والا،اشک بار،اشک فشاں،آبدیدہ
فارسی الاصل ترکیب۔ ”ریز“ اردو میں یائے مجہول کے ساتھ زیادہ مستعمل ہے لیکن اصل فارسی تلفظ یائے معروف کے ساتھ ہے۔ (حوالہ ۱، ۲، ۳)
4۔ عبث: بے فائدہ، بلا وجہ، بے کار
5۔ دبیز: موٹی  (thick)

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

شکیبؔ احمد

بلاگر | ڈیویلپر | ادیب از کامٹی، الہند

تبصرے کی زینت کے لیے ایڈیٹر استعمال کا طریقہ تفصیل

مشہور اشاعتیں

تازہ نگارشات

میری شاعری

نگہِ من - میرا فلسفہ